اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دست راست شہباز گل نے سائفر گم ہونے کی خبر پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا، ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ہے۔
یہ وہی سائفر ہے جو اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو بھیجا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر نے یہ سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا تھا، حکومت کو اپنا کھویا ہوا سائفر چیف جسٹس سے ملے گا۔