پاکستانی سفیر کا مراسلہ کس نے چرایا ؟ وزارت داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت

لاہور(اُمت نیوز)پاکستانی سفیر کے غائب ہونے والے مراسلے کا پتا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت کر دی ہیں ۔
میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر کے مراسلے کی ایک کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے ، جو کاپی وزیراعظم ہاؤس میں وصول کی گئی وہ غائب ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ امریکا میں سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپا اسی لیے مارا گیا کیوں کہ وہ سرکاری دستاویزات اٹھا کر لے گئے تھے۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان نے صرف سائفر سے نہیں کھیلا ، ان کی حرکت کی وجہ سے اب ہمارے سفیر کوئی بھی ٹیلی گرام بھیجنے سے ڈرنے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سفارتی سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے اور سفارتی سائفر کو فراڈ، جعلسازی،’فیبری کیشن ‘ کے بعد چوری کرلیاگیا ہے