جاپان (اُمت نیوز )جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سےبیماری کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
انوکی پہلوان جاپانی عوام میں بے حد مقبول تھے ۔انوکیپاکستانی عوام سے بھی بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔ وہ 1979ء میں نامور پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔
انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔
ریسلر انوکی نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔
انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن کے پارلیمنٹ تھے اور 4 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہے