اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا سے روانگی کی خبروں کے بعد ان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کا کہناتھاکہ عمران خان بنی گالا سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
تاہم اب عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔