کابل(اُمت نیوز)افغان دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی تعداد 35 ہوگئی جن میں اکثریت طالبات کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر ہوا جہاں داخلہ ٹیسٹ جاری تھے اور وہاں 600 سے زائد طلبا موجود تھے۔
گزشتہ روز خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی تعداد بڑھ کر اب 35 ہوگئی۔