انڈونیشیا۔ فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ۔174 افراد ہلاک
گزشتہ رات اریما ایف سی کے حامیوں نے مہمان ٹیم پرسیبا سورابایا سے 3-2 سے ہارنے کے بعد گراؤنڈ پرحملہ کر دیا۔
2 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آنسو گیس چلائی گئی۔فائل فوٹو
انڈونیشیا: ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے گرائنڈ میں گھس کرحملہ کردیا ، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 174 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے گرائنڈ میں گھس کرحملہ کردیا جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی جس سے بھگدڑ مچ گئی ،انڈونیشیا پولیس کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 174 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ سیکڑوں زخمی ہیں ۔

پولیس کے مطابق کنجوروہان اسٹیڈیم میں گزشتہ رات اریما ایف سی کے حامیوں نے مہمان ٹیم پرسیبا سورابایا سے 3-2 سے ہارنے کے بعد گراؤنڈ پرحملہ کر دیا،دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے شائقین کو سٹینڈ پر واپس آنے کے لیے بہت کوشش کی جبکہ 2 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آنسو گیس چلائی گئی، پولیس کے مطابق بہت سے افراد کو روندا گیا یا گلا دبا کرہلاک کردیا گیا۔

شرقی جاوا کے پولیس چیف نیکو افینٹا نے کہا کہ بہت سے لوگ جب ایک ساتھ اسٹیڈیم سے نکلنے کیلیے باہر کی طرف بھاگے اوراسی دوران دم گھٹنے سے لوگ ہلاک ہوئے۔

