کراچی:سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث غیرفعال ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا، ملک بھر کراچی تک مرحلہ وار ٹرین سروس کا آغازکردیا گیا ہے، پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی۔
ندھ میں سیلابی صورتِحال کے باعث 26 اگست سے غیرفعال ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا، کراچی سے پنجاب اور کے پی کے لیے ٹرینوں کو مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے۔
پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانہ کر دی گئی جبکہ پشاور سے چلائی جانے والی خیبر میل آج کراچی پہچے گی جو رات سوا 10 بجے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔
دوسری جانب قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس 5 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔