کمیٹی کل عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔فائل فوٹو
کمیٹی کل عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔فائل فوٹو

سائفرکی جو کاپی میرے پاس تھی وہ غائب ہوگئی ہے۔عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ سائفرکی جو کاپی اُن کے پاس تھی معلوم نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے، گرفتاری کے لیے ہر وقت تیارہوں۔

نجی ٹی وی دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کرتیاری کرلی تھی، گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیاررہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کی سیاست مافیاز کی طرز پر ہے، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یا ڈرا دھمکا کر قتل بھی کروا دیتے ہیں، انہوں نے مجھے گرفتارکرنے اورجیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے، جس کے لیے میں تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا یہ مجھے نااہل کروانے کی کوشش کریں گے، یہ اس وقت الیکشن کروانا چاہتے ہیں جب مجھے نااہل کروا دیں، میں ذہنی طورپرہر چیزکے لیے تیار ہوں مگر ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ،اپنی قوم کو حقیقی آزادی دلواؤں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم اور بلاول ہر بار کوئی ایسی بات کر دیتے ہیں جس سے ہمارا فائدہ ہو جاتا ہے، مجھے نہیں انہیں کوچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’آڈیو لیک بہت بڑی سیکیورٹی بریچ ہے، اعظم خان والی آڈیو لیک شاید اُس کے فون کی ریکارڈنگ ہے، جو بھی باتیں آڈیو لیک میں سائفر کے حوالے سے کیں وہ سب تو میں جلسوں میں کر چکا ہوں‘۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی، پتا نہیں وہ کہاں غائب ہو گئی ہے۔