اتر پردیش(اُمت نیوز) ہندو یاتریوں کو واپس لانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے تالاب میں گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کان پور کے مندر چندریکا دیوی کے سالانہ تہوار سے 50 سے زائد ہندو یاتری ٹریکٹر ٹرالی پر واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور تالاب میں جا گری۔ تالاب گہرا تھا جس میں ڈوب کر 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے 22 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں 5 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔