مصر(اُمت نیوز)مصر میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک مصری خاتون نے اپنے خاندان کے افراد کی مدد سے فارماسسٹ شوہر کو دوسری شادی کرنے پر پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔
شوہر کی دوسری شادی کا معلوم ہونے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہو ا، تاہم بعد ازاں بیوی نے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ رشتے داروں کو گھر بلایا تاکہ شوہر کو اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کیا جا سکے۔
ہلاک ہونے والا شخص بیرون ملک کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے ملک واپس آیا تھا۔
تاہم جب شوہر نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے پہلے اس پر تشدد کیا اور پھر اسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔
خبر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ گئی کچھ صارفین نے خاتون کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تو کسی نے شوہر کو قصور وار ٹھہرایا۔