زاہدان میں کشیدگی۔ پاک،ایران سرحد بند

زاہدان: پاکستان سے ملحق ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں بھی حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی جھڑپوں میں دونوں طرف کی درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں کشیدگی میں اضافے کے بعد پاک،ایران سرحد عارضی طور پر بند کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق مسافروں کو پاکستان سے ایران کے سرحدی علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تاہم ایران سے مسافروں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ سیستان بلوچستان میں بلوچ نسل سے تعلق رکھنے والے سنی العقیدہ افراد کی اکثریت ہے۔