لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت آج

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کی درخواست پر آج سماعت ہو گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے، واضح رہے نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیب حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں کہیں فرار نہیں ہوں گی اور ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی اور چودھری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی۔ عدالت سے استدعا  ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔