برازیل( اُمت نیوز)برازیل میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں موجودہ صدر اور سابق صدر کامیاب نہ ہوسکے۔
میڈ یا رپورٹ کے مطابق برازیل میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ میں موجودہ صدر بولسونارو، سابق صدر لولا ڈی سلوا واضح فتح حاصل نہیں کر پائے۔
پہلےمرحلے کے اختتام پر دونوں اہم امیدوار ضروری 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔ سابق صدرلولا ڈی سلوا کو 48.3 جبکہ موجودہ صدربولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے۔
دونوں امیدواروں کے درمیان اب 30 اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں براہ راست مقابلہ ہوگا۔