سندھ پولیس کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے سکیورٹی دینے سے معذرت

کراچی:سندھ پولیس نے کراچی میں  بلدیاتی انتخابات کیلیے سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی ، سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ تین ماہ تک بلدیاتی انتخابات کیلیے سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے ، نفری کی کمی کے باعث بلدیاتی انتخابات  کیلیے فوری طورپرنفری فراہم کرنا ناممکن ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے ارسال کردہ خط میں لکھا گیا کہ سندھ پولیس کی نفری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہے لہٰذا نفری کی کمی کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔