فائل فوٹو
فائل فوٹو

800 فلسطینی کسی الزام کے بغیر اسرائیلی جیلوں میں قید

تل ابیب(امت نیوز) انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا کہ اسرائیل نے تقریباً 800 فلسطینیوں کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔ یہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
’’ہموکیڈ‘‘ نامی تنظیم کا، جو اسرائیلی جیل حکام سے باقاعدگی سے اعداد و شمار جمع کرتی ہے، کہنا ہے کہ اس وقت 798 فلسطینی بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے صہیونی جیلوں میں موجود ہیں۔
اس قید کو انتظامی حراست کہا جاتا ہے۔ انتظامی حراست میں قیدیوں کو مہینوں تک بغیر کسی الزام کے قید رکھا جا سکتا ہے۔
تنظیم کے مطابق اس سال انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس سال مغربی کنارے میں رات کے وقت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اس سال کے آغاز سے فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کے خلاف حملے شروع کئے تھے۔