یوکرین کی بندرگاہوں سے گندم لے کر 7 بحری جہاز روانہ

کیف(امت نیوز) جنگ زدہ یورپی ملک یوکرین کی بندرگاہوں سے 7بحری جہاز غلہ لے کر روانہ ہوگئے۔
یوکرین کی وزارت قومی دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اناج کی ترسیل کے دائرہ کار میں 7 بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر کی جانے والی فوجی چڑھائی کے بعد وہاں سے گندم کی برآمدات معطل ہوگئی تھیں۔
یوکرین کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے ملکوں میں کیا جاتا ہے۔
یوکرین جنگ کے نتیجے میں عالمی پابندیاں لگنے کے بعد روس سے بھی گندم کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں، جس کے باعث بین الاقوامی غذائی بحران پیدا ہوجانے کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا تھا۔