کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان نے کیوں مشہور و معروف شحصیت عامر لیاقت کی پہلے ویڈیو ریلیز کرائی اور پھر قتل کروا دیا۔ ہیکرز نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔
قنجی ٹی وی کے مطابق ہیکر نے انکشاف کیا کہ اس چیز کے پکے شواہد ایجنسیوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر عوام سے بھی شئیر کروں گا، بشری بی بی کو وزیراعظم ہاؤس سے تھپڑ مار کر نکالا گیا، بشریٰ بی بی کو دوبارہ وزیراعظم ہاؤس داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کافی دیر لاہور اپنی سہیلی کے گھر رہیں، بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی۔
ہیکر نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا، بشیر میمن کو وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا، بشیر میمن کو عمران خان کی بات منوانے کیلئے دھمکیاں بھی دی گئیں۔
فرح گوگی پرائم منسٹر ہاؤس میں کیا کرتی تھیں ؟ بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر کیسے عمران خان کو گالیاں دی جاتیں تھیں ؟ ہیکر نے فرح گوگی کی عمران خان سے متعلق آڈیو جلد ریلیز کرنیکا دعویٰ کر دیا۔
ایک ہیڈ آف اسٹیٹ کے پاکستان آنے سے متعلق بھی ہیکر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں شراب تک کی آفر کی تھی، عمران خان کے اس اقدام پر ایک ہیڈ آف اسٹیٹ خفا بھی ہوا۔
ہیکر کا دعویٰ کیا کہ بشرٰی بی بی خاور مانیکا کو ٹیلی فون پر ہدایت دیتی تھیں، پولیس افسر کو ڈیرے پر لے جا کر مرغا بناؤ، اس کی یہ جرات کے ہماری فیملی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے، آڈیو پارٹ 3 بہت جلد ریلیز کرنے والا ہوں، میرے پاس جتنی بھی آڈیوز ہیں ان میں مسلم لیگ ن کی وطن دشمنی ظاہر نہیں ہوتی۔
ہیکر نے انکشاف کیا کہ سابقہ خاتون اول نے عمران خان کے ساتھ شادی سے پہلے کس بڑے سیاستدان کو شادی کے لیے پیغام بھیجا تھا ؟ مگر اس سیاستدان نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم پیری فقیری کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں ہماری خاطر کوئی طلاق لے۔