کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

سندھ کا ریلوے ٹریک ناقابل استعمال قرار ،بکنگ20 اکتوبرتک بند

لاہور:سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے اثرات تاحال باقی ہیں، ٹرین ڈرائیوراورعملے نے ریلوے ٹریک کو ناقابل استعمال قرار دیدیا۔

ریلوے حکام نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرینوں کی بکنگ آج سے 20 اکتوبر تک روکنے جبکہ مختلف ٹرینوں کی بکنگ کرانے والے مسافروں کو فل ری فنڈ دینے کی ہدایت کردی جن ٹرینوں کی بکنگ بند کی گئی ان میں شالیمار، شاہ حسین تیزگام، عوامی ایکسپریس و دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے اورایک ساتھ ٹرین آپریشن مکمل شروع کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہے۔