اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے پاس دائرکیا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے، انہوں نے بطور وزیراعظم 2008 میں توشہ خانہ سے4 گاڑیاں لیں اور 3 گاڑیاں آصف زرداری کو دیں،یوسف رضا گیلانی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، وہ آرٹیکل 63 کے تحت رکن سینیٹ نہیں رہ سکتے، آپ ریفرنس کو جلد الیکشن کمیشن بھیجیں۔
چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی سے کہا کہ ہم نے ریفرنس وصول کرلیا ہے ۔