لاہور(اُمت نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران لندن کیلئے روانہ ہو سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن میں تقریباً دو ہفتے قیام کریں گی۔ لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی۔
خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔