ڈھاکا(اُمت نیوز) بنگلادیش کے دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہر اچانک تاریکی میں ڈوب گئے ہیں
میڈیا رپورٹ کےمطابق بنگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بجلی پیدا کرنے کی استعداد میں کمی کے نتیجے میں تمام پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے جس سے 14 کروڑ کی آبادی بجلی سے محروم ہوگئی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ نیشنل پاور گرڈ میں خرابی ہوسکتی ہے جب کہ ملک کے مشرقی حصے کی ٹرانسمیشن لائن میں بھی خرابی پیدا ہوئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کے پاور پلانٹس بند کرنے کے فیصلے کی وجہ سے بنگلادیش کو پہلے ہی 1500 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب دارالحکومت سمیت تقریباً تمام ہی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ پہلے ہی متعدد علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔