لاہور(اُمت نیوز) ریلوے حکام نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان نئی چلائی گئی دونوں ریل کار ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دونوں نئی ریل کار ٹرینوں میں سے ایک ٹرین الصبح 5 بجے چلتی تھی جسے مسافروں کی کمی کی وجہ سے بند کیا گیا جبکہ دوسری نئی ریل کار ٹرین شام ساڑھے 7 بجے چلتی تھی اور اس ٹرین کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
دونوں نئی ریل کاروں کو منافع بخش نہ ہونے کے باعث پر بند کیا گیا ہے، کل پانچ اکتوبر سے یہ ٹرینیں منسوخ ہو جائیں گی۔