پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے سفر کے دوران جہاز میں منائی گئی ہے ۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےشاداب کی سالگرہ کا دوران پرواز ہی کیک کاٹا اور تصاویر بنائی گئیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سہہ ملکی سیریز کے لیے گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔
سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔