کابل (امت نیوز) امریکی قبضہ ختم ہونے کے لگ بھگ ڈیڑھ سال بعد افغانستان کے لیے ترکیہ کی جانب سے فضائی آپریشن آئندہ سال مارچ میں بحال ہو رہا ہے جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائنز کابل اور مزار شریف کے لیے فضائی سروس شروع کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال مارچ میں کابل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک فلائٹ آپریٹ ہوگی جب کہ مزار شریف کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
ترکش ائیرلائنز ماضی میں استنبول ائیرپورٹ سے افغان دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور مزار شریف ائیرپورٹ تک براہ راست پروازیں چلاتی رہی ہے۔