مریم نواز لندن جانے کے لئے ایئرپورٹ روانہ

لاہورـ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج لندن روانہ ہوں گی۔

مریم نواز جاتی امرا سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل دادا ، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز آج صبح 10 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہو ں گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔