اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کرلیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے قوم کو یاد دلایا کہ ملک کی بیمارمعیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔
خیال رہے آرمی چیف نے پہلے ظہرانے کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے غیر رسمی باتیں بھی کیں۔ واضح رہے آرمی چیف دو ماہ میں اپنی دوسری تین سالہ مدت پوری کرنے جا رہے ہیں۔