ممبئی:بھارتی ریاست اترکھنڈ میں شادی کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گائوں کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔