اسلام آباد:سابق ڈائریکٹرجنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ڈی جی ایف آئی اے )بشیر میمن نے ہیکرکی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کی تصدیق کردی ، ہیکر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ "عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں بند کر دیا گیا تھا اوربات منوانے کیلیے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نوازکے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پرانہیں غصہ آگیا اورانہوں نے اونچی آواز میں جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اس وقت کے سیکریٹری ٹو وزیر اعظم "اعظم خان "ان کا ہاتھ پکڑکرانہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔