کابل:افغانستان میں روپوش داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو گرفتارکرلیا گیا۔
افغان طالبان کے ذرائع نے داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ملزم مالکی داعش کے لیے مبینہ طور پر یوکرین، جرمنی اور اسپین سے مالی مدد حاصل کرتا تھا۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالمالک عرف مالکی کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس افغانستان نے گرفتارکیا ہے۔طالبان ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم عبدالمالک عرف مالکی داعش کے لیے نئی بھرتیاں بھی کرتا تھا۔