سیمی جمالی (ای ڈی) 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئی تھیں۔فوٹو امت
سیمی جمالی (ای ڈی) 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئی تھیں۔فوٹو امت

پاک فوج نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو اعزازی لیفٹننٹ کرنل کے عہدے سےنواز دیا

کراچی: جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو پاک فوج نے شعبہ طب میں بہترین خدمات سرانجام دینے پراعزازی لیفٹننٹ کرنل کے عہدے سے نواز دیا۔

19 اگست 2021 کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی (ای ڈی) 33 سال تک خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئی تھیں۔

فوٹو امت
فوٹو امت

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سندھ کے صدر مرزا علی اظہرنے سیمی جمالی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر جو کبھی پرتشدد واقعات سے بری طرح متاثر تھا، اس وقت انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بہت سی جانیں بچائیں اور وہ پبلک سیکٹر میں ’ٹرینڈ سیٹر‘ تھیں۔

ان کے مطابق وہ ہر مریض میں ذاتی دلچسپی لے کران سے متعلق معلومات حاصل کرکے ان کی بہتری کی تجاویز دیتی تھیں، جس وجہ سے وہ کامیاب منظم بنیں۔