لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لندن پہنچنے میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق مریم نواز پاکستان سے لندن جاتے ہوئے جنید صفدر سے ملاقات کیلئے دوحہ میں رک گئیں ہیں۔
مریم نواز دوحہ میں سابق سینیٹر سیف الرحمان کی رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کل اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو کے ہمراہ لندن جائیں گی۔