پاکستان جونیئر لیگ میں اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا، شعیب ملک

لاہور(اُمت نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرکے مجھے اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کر کے مجھے اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں انڈر 19 کرکٹرز کے ساتھ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کروں گا اور نیٹ پریکٹس کرکے میں اپنا بھی شوق پورا کروں گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لیے بہت پرجوش ہوں، انڈر 19 کی سطح پر نوجوانوں کو سکھانے کا بہت موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کی سطح سے بولرز کو انٹرنیشنل لیول پر لا سکتے ہیں، بیٹرز، اسپنرز اور وکٹ کیپرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کم از کم 2 سیزن کھیلنے ہیں۔

شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ پی جے ایل کا ایکسپوژر ڈومیسٹک کی سطح پر کام آئے گا۔