ڈاکو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہراور پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں۔فائل فوٹو
ڈاکو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہراور پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں۔فائل فوٹو

لانگ مارچ کی تاریخ کسی کو نہیں بتاؤں گا ، عمران خان

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہو اور سپہ سالار کے عہدے پر کسی بھی شخص کو تعینات کیا جائے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایوان وزیراعلی 90شاہراہ قائد اعظم پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، یہ تو سیکیورٹی تھریٹ ہے کیونکہ ایک مجرم کیسے آرمی چیف کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے جبکہ مجھے کوئی ڈر نہیں، سائفر کہیں چوری نہیں ہوا بلکہ اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا، اگر تحقیقاتی کمیٹی نے مجھے بلایا تو پہلے پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا اور پھر انہیں این آر او دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کسی کو نہیں بتاؤں گا کیونکہ ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، مارچ کی تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہے، شاہ محمود قریشی میرے وائس چیئرمین ہیں ان کو بھی نہیں بتایا، مجھے تو 16 اکتوبر دور لگتا ہے ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے، یہ اُس کے ساتھ مل کر مجھے توشہ خانہ کیس میں نااہل کروانا چاہتے ہیں، چیلنج ہے کہ میرا، زرداری، نواز شریف کا توشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا جبکہ انہوں نے تو غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں لے لیں، تو شہ خانہ میں زرداری اور نوازشریف قیمتی گاڑیاں نہیں لے سکتے تھے مگر وہ انہیں اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ’ہر کام مذاکرات سے ہوسکتا ہے، آخر میں تو مذاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب چیئرمین مرضی کا لگا لیا، یہ اداروں کے سربراہ اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن جتنا جانبدار اتنا کبھی نہیں دیکھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ہمارے لانگ مارچ کو کیسے روکے گا کیونکہ اسلام آباد کے چاروں طرف پنجاب خیبر پخوتخونخواہ۔ آزاد کشمیر میں ہماری حکومتیں ہیں، رانا ثنا خالی دھمکیاں دے رہا ہے۔