یونیسیف پاکستان کو10 لاکھ اینٹی ملیریا گولیاں دے گا

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کی درخواست پر یونیسیف نے سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بخار، ملیریا کی دوا فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورت حال پر حکومت نے یونیسیف سے رابطہ کیا ہے۔ جس پر یونیسیف نے پاکستان کو بخار، ملیریا دوا کی بھاری مقدار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکام کے مطابق یونیسیف پاکستان کو بچوں کیلئے ملیریا سے بچاؤ کی دوا فراہم کرے گا جبکہ ملیریا کے علاج کیلئے 10 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا،جس سے ملیریا کے چار لاکھ مریض بچوں کا علاج ممکن ہو گا۔
ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان کو پیراسٹامول کی 25 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا، عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جانب سے ادویات کی کھیپ 7 اکتوبر تک پاکستان پہنچے گی۔
ملیریا،بخار دوا کی تقسیم کا پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار، ملیریا دوا کی طلب کا نوٹ بھجوا دیا ہے، جس کی روشنی میں سندھ، بلوچستان، کے پی کو ملیریا اور بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔