اسلام آباد( امت نیوز) مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر تک ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا گیا تو مسجد شہدا سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف دینی جماعتوں کا مشاروتی اجلاس گزشتہ روز منصورہ میں ہوا ۔شرکا کا کہناتھا کہ اگر ٹرانس جینڈر ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو 7 اکتوبر کو مال روڈ لاہور میں ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں تبدیلی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،مغرب زدہ حکمران اپنی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔