کیف(امت نیوز) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے ملک کے جنوبی حصوں میں پیش قدمی کی ہے اور کئی مقبوضہ علاقے روسی فوج سے واپس لے لیے ہیں۔
یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ہمیں محاذوں سے اچھی خبریں مل رہی ہیں، ہماری فوج بہترین جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ خیرسون میں واقع زولوتا بالکا، یوکرائنا اور ڈیوڈیف برڈ سمیت بعض دیگر سول آبادیوں کو روس سے واپس لے لیا گیا یے، ہمارے فوجی مقبوضہ علاقوں کی واپسی کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے گزشتہ دنوں خارکیف ،خیرسون اور دونیسک کے علاقوں میں روس کے خلاف جوابی حملوں کا آغاز کیا تھا۔