کراجن پور(اُمت نیوز) بین الاقوامی ریسلرز ماریہ مے، ٹائنی آئرن، ایڈم فلیکس، ایملی ڈیب اور بادشاہ پہلوان نے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کا دورہ کیا اور وہاں کے افراد سے ملاقات کی۔
انہوں نے فاضل پور میں قائم آرمی فلڈ ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا اور جن افراد کو امداد دی جا رہی تھی اور طبی معائنہ کیا جا رہا تھا ان سے ملاقات کی۔
بین الاقوامی ریسلرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔ اس دوران ریسلرز عوام میں گھل مل گئے جبکہ بچوں سے لطف اندوز بھی ہوئے۔
پاک آرمی کی جانب سے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مند لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔