تابکاری اخراج کا خطرہ،یوکرینی شہریوں کو آئیوڈین گولیاں فراہم کردی گئیں

کیف(امت نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بعض علاقوں میں لوگوں کو تابکاری اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آئیوڈین کی گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
کیف بلدیہ کے مطابق تابکاری کے ممکنہ اخراج کی صورت میں شہریوں کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے آئیوڈین کی گولیاں فراہم کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ روس نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔