لیک "جس نے بھی کی ہے سوال یہ ہے کہ اسے ریکارڈ کس نے کیا"؟

عمران خان نے بشری بی بی کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد:عمران خان نے سابق خاتون اول بشری بی بی اورڈاکٹرارسلان کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کرلیا،

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ذکرکیا کہ "ایک اور بھی آڈیو لیک ہے میرے گھر سے میرے محفوظ لائن سے  بشریٰ بیگم کال کررہی ہیں کسی کو وہ بھی لیک کی گئی تھی”۔

میزبان نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ تو آپ کو شک ہے کہ یہ موجودہ حکومت نے کال لیک کی ؟ جس پر چیئر مین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ "جس نے بھی کی ہے سوال یہ ہے کہ اسے ریکارڈ کس نے کیا "؟