کراچی:آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)نے انرجی بحران اور مہنگی بجلی دینے پر ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپٹما ذمے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کومسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے ، ورنہ دیگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیارکرجائے گا۔
ہفتے کے روز سے ملک بھرکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کردی جائے گی، 1600ٹیکسٹائل انڈسٹریز پہلے ہی بند ہوچکی ہیں، صنعتوں کی بندش سے 50لاکھ ملازمتوں بے روزگار ہوجائیں گے، اس احتجاجی بندش سے 3کروڑ افراد متاثرہوں گے۔