وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

وزیرا عظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد:وزیرا عظم شہباز شریف ملکی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کیلیے آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سہہ پہر 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم سائفر کے معاملے اورایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔