تھائی لینڈ ویمنز نے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔فائل فوٹو
تھائی لینڈ ویمنز نے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔فائل فوٹو

پاکستان ویمن ٹیم کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

سلہٹ:بنگلا دیش میں جاری ویمنزایشیا کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو اپ سیٹ کردیا،

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر موجود تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے رینکنگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر موجود پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو 4وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے پہلے کھیلتے  ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر116 رنز بنائے۔ سدرہ امین 64 گیندوں پر56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، منیبا علی نے 15 اور ندا ڈار نے 12 رنزبنائے۔

جواب میں تھائی لینڈ ویمنز نے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ، طوبی اور ندا نے دو،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں یہ اس کی پہلی ناکامی ہے، جبکہ تھائی لینڈ نے اس ایشیا ویمنز کپ میں پہلی بار فتح اپنے نام کی ہے۔