ہانگ کانگ: تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیرسینٹر میں فائرنگ سے22 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک،12زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں22 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا،مبینہ طورپراسے گزشتہ سال پولیس فورس سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ بندوق بردار نے فائرنگ کے دوران اپنی بیوی، بچے اور خود کو ہلاک کیا اوربتایا کہ 34 ہلاکتوں کے علاوہ کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے۔
فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔