اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان درخواست ضمانت منظورکرلی۔
عمران خان کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض منظورکی گئی۔وکیل بابراعوان نے کہا کہ درخواست گزاربھی عدالت میں موجود ہے۔
جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ پہلی ضمانت کی درخواست ہے؟ وکیل بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت پہلی ہے، ایک اور کیس بھی 13 اکتوبر کے لیے لگا ہوا ہے۔