دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔
5.10.22 @mahmoodchoudhry 💛 pic.twitter.com/jYKqmaXU56
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 6, 2022
بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی ہے۔ٹوئٹس کے مطابق اِن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5، اکتوبر 2022 کو ہوئی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا دوسرا بیٹا جس کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا، کی پیدائش بھی دبئی میں ہوئی کیونکہ بختاور اور ان کے شوہر وہیں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود رکھا گیا ہے۔