واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو
واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو

خدا کی قسم! یہ شخص فراڈیا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان فراڈیا ہے ، سر سے پاوں تک فراڈیا ہے ، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس نے قوم کی قسمت اور معاش سے کھیلا، اس نے قوم کو تنہائی کا شکار بنادیا، اس نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، نیوٹرل چوکیدار جیسے الفاظ استعمال کیے، جنہوں نے اس ملک میں دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے عظیم بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو این آراو میں نے دیا تھا؟، ان کی حکومت کے دوران ایف بی آر نے انہیں این آر او دیا تھا، ان کے دبئی اور نیویارک میں اثاثے جو کہ ظاہر نہیں کیے گئے، وہ نمل یونیورسٹی کے بورڈ کی اور شوکت خانم کی ڈائریکٹر ہیں۔اثاثے چھپائے اور جب پتا چلے تو ایف بی آر کلین چٹ دے دے تو یہ این آر او نہیں تو کیا ہے،

شہباز شریف نے کہاکہ  چینی اور گندم کے سکیم کو این آراو میں نے نہیں دیا، پاکستان کا سب سے بڑا سکیم، 50 ارب روپے کا ڈاکہ، تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا،کہ بند لفافے میں یہ پیسہ سپریم کورٹ میں فلاں اکاونٹ میں بھجوا دیا جائے، جو کہ پاکستان کے خزانے میں آنا تھا، اس سے بڑا این آر او خود اپنی ذات کو دیا۔ پھر کہتے ہیں جناب یہ نیب کے قوانین میں تبدیلی این آر او ہے۔