کراچی:منگھوپیرکے علاقے میں ذہنی مریض ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی بوڑھی ماں اوربیوی کو قتل کردیا۔ دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ ملزم دلاورکا ذہنی توازن درست نہیں اور وہ پہلے بھی قتل کے الزام میں گرفتارہو کر سزا کاٹ چکا ہے۔
واقعہ اجتماع گاہ روڈ سلطان آباد کچی آبادی میں واقع مکان نمبراے 91 میں پیش آیا، جہاں قتل کی جانے والی خواتین کی شناخت 60 سالہ بخت بی بی ولد محمد خان اور35 سالہ گل بشریٰ زوجہ دلاور خان کے نام سے کی گئی۔ مقتول خواتین ساس اور بہو ہیں۔
ایس ایچ او منگھو پیرنے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ ملزم دلاورگزشتہ رمضان المبارک میں بھی قتل کی سزا مکمل کرنے کے بعد حیدر آباد جیل سے رہا ہوا تھا۔