ترکیہ(اُمت نیوز) میں ترکش ایئرلائن کی اندرون ملک پرواز کی انطاکیہ میں لینڈنگ کے دوران طیارے کی تمام ٹائر پھٹ گئے، غیر معمولی ہنگامی صورتحال کے باوجود تمام مسافر محفوظ رہے، جنہیں ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے جہاز سے نکالا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 2256 گزشتہ رات 01:43 بجے استنبول سے ترکیہ کے جنوبی صوبہ ہاتائے پروِن کے دارالحکومت انطاکیہ کے لیے روانہ ہوئی۔
بوئنگ 737 بی ایف 2 طیارے نے انطاکیہ ہیتے ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 4 پر لینڈ کیا۔
ذرائع کے مطابق TC-JVN رجسٹریشن کے 6 سال پرانے طیارے کے لینڈنگ کے دوران تمام ٹائر بری طرح پھٹ گئے، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔
اس ہنگامی صورتحال کے دوران مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے نکالا گیا، جس میں سوار 104 مسافر اور عملے کے 6 ارکان محفوظ رہے۔
ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق اس حادثے کے بعد انطاکیہ ایئرپورٹ کو کئی گھنٹوں کے لیے بند رکھا گیا، اس دوران ڈیڑھ درجن سے زائد پروازوں کی آمدورفت معطل رہی