عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2022 جاری کر دی ہے جس کے مطابق سیلاب کے باعث مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوا، شرح 4 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ورلڈ بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے 1 ارب ڈالر فوری ملنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہنگامی معاشی اصلاحات پر زور دیا ہے۔
ورلڈ بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے 1 ارب ڈالر فوری ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 5 فیصد کے بجائے 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 23 فیصد تک مہنگائی متوقع ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے مزید ہنگامی امداد میں تیزی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔عالمی بینک کے مطابق اس سال اخراجات بڑھنے اور ٹیکس ریونیو میں کمی کا خدشہ ہے۔
اس مالی سال زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کی پیداوار میں کمی کی پیشگوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے سال سے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے میں کمی کا امکان ہے، قرضوں کی شرح اس سال 71.7 فیصد ہے جو اگلے سال بڑھ کر 71.9 فیصد ہو جائے گی۔