کراچی(اُمت نیوز)ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بلے باز راحکیم کورنوال نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 22 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔
کرک انفو کی ٹویٹ کے مطابق امریکا میں جاری اٹلانٹا اوپن ٹی20 ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی نے 22 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 200ڈبل سنچری اسکور کی۔
انہوں نے اپنی اننگز میں 200 رنز صرف باونڈریز لگا کر بنائے جبکہ 5 رنز صرف بھاگ کر بنائے۔ راحکیم کورنوال 77 گیندوں پر 205 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔